اسرائیل کا وجود خطے میں ناسور بنتا جارہا ،علامہ شبیر میثمی

اسرائیل کا وجود خطے میں ناسور بنتا جارہا ،علامہ شبیر میثمی

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ ایران پر ہونے والا اسرائیل کا حملہ بین الا قوامی قوانین ،اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ حملہ نہ صرف ایران کی خود مختاری پر حملہ ہے بلکہ پوری امت مسلمہ کے امن،اتحاد اور استحکام کے خلاف ایک خطر ناک اعلان جنگ ہے ۔گزشتہ روزاپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا وجود خطہ میں ناسور بنتا جارہا ہے ، خطہ میں امر یکی و صہیونی عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ ایران پر ہونے والا اسرائیل کا حملہ بین الا قوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ،غاصب اسرائیل اور امر یکہ کو انشااللہ شکست کا سامنا کر نا ہوگا۔ اسرا ئیلی صیہونی جنگی جرائم کی ناجائز ریاست نے پوری دنیا پر جنگ مسلط کر دی ہے ۔عالم اسلام کی قیادت کو خواب غفلت اور اختلافات کے غلافوں سے باہر آنا ہو گا، سامراج کسی کی آزادی کو تسلیم نہیں کر تا تمام آزادی پسندوں کو اس سامراجی حملے کی کھل کر مذمت کر نی چاہیے ۔ شبیر حسن میثمی نے صہیونی حملے میں اعلی سر کاری عہدیداروں اور سائنسدانوں سمیت سو یلین کی شہادتوں پر پاکستانی قوم کی جانب سے رہبر انقلاب سید علی خامنہ ای کی خدمت میں دلی ہمدردی اور گہرے دُکھ کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان سے صبروجمیل کی دعا کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں