صدر سے کروڑوں مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز ،ٹیبلٹس، گھڑیاں ضبط

صدر سے کروڑوں مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز ،ٹیبلٹس، گھڑیاں ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کسٹمز انفورسمنٹ سیل نے موبائل مارکیٹ صدر میں چھاپہ مار کر کروڑوں مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز ،ٹیبلٹس، گھڑیاں، ،ٹیبلٹس، پینسلز اور۔۔۔

 ایئر پوڈ ضبط کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے اسٹار سٹی موبائل مارکیٹ، صدر، کراچی میں گودام پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ سید محمد رضا نقوی نے بتایا کہ چھاپہ میں 3 کروڑ روپے مالیت کے ایپل آئی فون،ایپل میک بک، ایپل واچز، ایپل پینسلز، سیمسنگ ٹیبلیٹس، ائر پوڈز اپنی تحویل میں کے کر ضبط کر کیے ہیں، ضبط شدہ اشیاء میں بھارتی ساختہ اشیاء بھی تحویل میں لی گئی ہیں۔سید محمد رضا نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے انڈین ساختہ کسی بھی قسم کی اشیاء امپورٹ کرنے پرپابندی عائد کی ہوئی ہے ، ضبط شدہ اشیاء کو اے ایس او کے گودام منتقل کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ میں ملوث افراد اور سہولت کاروں کا تعین کرکے کسٹمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔محمد رضا نقوی کا کہنا تھا کہ فروری 2025 میں اسٹار سٹی مال سے انڈین ساختہ موبائل فون ، ٹیبلیٹس،آئی پیڈ ضبط کیے گئے تھے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں