میونسپل کمشنر کیماڑی کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں تحقیقات شروع

کراچی (این این آئی)کراچی میونسپل کمشنر کیماڑی جاوید قمر کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں تحقیقات شروع میونسپل کمشنر کیماڑی جاوید قمر پر15کروڑ 67لاکھ روپے غبن کے الزام پر محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے تحقیقات شروع کردیں ۔
ذرائع کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے روڈ کٹنگ کیلئے 15کروڑ67لاکھ روپے جمع کروائے گئے تھے جسے ملحقہ علاقوں میں مرمت، دیکھ بھال اور کچھ دیگر ترقیاتی کاموں میں استعمال کیا جانے تھا لیکن جاوید قمر نے وہ رقم مبینہ طور پر ہڑپ کرلی ۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے انہیں مطلوبہ ریکارڈ سمیت طلب کرلیا گیا ہے ۔