10 سینئر انویسٹی گیشن افسران مختلف تھانوں میں تعینات

10 سینئر انویسٹی گیشن افسران مختلف تھانوں میں تعینات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)زون ایسٹ پولیس کے شعبۂ تفتیش میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ون زون ایسٹ علینہ راجپر کے مطابق ضلع کے 10 سینئر انویسٹی گیشن افسران کو مختلف تھانوں میں تعینات کیا گیا۔

حکم نامے کے تحت انسپکٹر عامر گوپانگ کو سہراب گوٹھ، سب انسپکٹر گلبہار کو سچل، انسپکٹر آغا عبدالکریم کو فیروز آباد، انسپکٹر عامر الطاف صدیق کو ٹیپو سلطان، انسپکٹر احمد شاہ کو شاہراہ فیصل، انسپکٹر محبوب الٰہی کو گلشنِ اقبال، انسپکٹر سکندر علی چنہ کو سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا، انسپکٹر راؤ محمد ناصر کو سولجر بازار اور انسپکٹر انور خان کو نیوٹاؤن تھانے میں تعینات کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ایس پی سہراب گوٹھ شوکت شاہانی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا، جب کہ ایس ایچ او سہراب گوٹھ وزیر سموں اور ہیڈ محرر کو بھی ان کے عہدوں سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے ایس ایچ او عزیز بھٹی سعید باریجو کو ایس ایچ او گلستانِ جوہر، انسپکٹر آصف محمود کو ایس ایچ او عزیز بھٹی اور انسپکٹر امین کھوسو کو ایس ایچ او سچل تعینات کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں