امن وامان سے متعلق اجلاس کرنے سے روکنا شرمناک،ذوالفقار علی شاہ

امن وامان سے متعلق اجلاس کرنے سے روکنا شرمناک،ذوالفقار علی شاہ

کراچی(آئی این پی)وزیرثقافت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ امن و امان سے متعلق اجلاس کرنے سے روکنا شرمناک ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس آئینی جگہ ہے ، کسی جماعت کا سیکٹر یا یونٹ نہیں بننے دیں گے ۔اْنہوں نے کہا کہ قائم مقام گورنر کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ذوالفقارعلی شاہ نے کہا کہ کسی بھی آئینی ادارے پرآئین کے بجائے ذاتی اجارہ داری قبول نہیں کریں گے ۔اْنہوں نے مزید کہا کہ کراچی کا امن خراب کرنے والے ہی آج امن و امان سے متعلق اجلاس سے روک رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں