بجلی کا بحران سنگین، بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

کراچی(آئی این پی)بجلی کا بحران سنگین ہوگیا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں رات بھر بجلی غائب رہنے سے سخت گرمی میں شہری پریشان ہیں۔
شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہری سڑک پر نکل آئے ، گارڈن اورحب ریور روڈ پر کے الیکٹرک دفاتر کے باہر دھرنا دے دیا۔گارڈن کے مختلف علاقوں کے مکین ریلی کی صورت میں پہنچے اور مظاہرین نے انکل سریہ چورنگی پر احتجاج کیاجس کی وجہ سے اطراف کی شاہراہوں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے بل جمع کرانے والوں کو چند بجلی چوروں کی سزا لوڈشیڈنگ کی صورت میں دی جارہی ہے ۔ لوڈشیڈنگ پر سڑک بند کرنے سے کیا بجلی بحال ہوجائے گی؟