فش پروسیسرز اور برآمد کنندگان کو تکنیکی معاونت فراہم کرنیکا فیصلہ

فش پروسیسرز اور برآمد کنندگان کو تکنیکی معاونت فراہم کرنیکا فیصلہ

کراچی(اے پی پی) آبی کاشتکاری کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے میرین فشریز ڈپارٹمنٹ نے اقوام متحدہ کے صنعتی ترقیاتی ادارے یونیڈو-پاکستان، مقامی فش پروسیسرز اور برآمد کنندگان کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا۔

ڈائریکٹر جنرل میرین فشریز ڈپارٹمنٹ، ڈاکٹر منصور علی وسان نے اجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے آبی کاشتکاری کی ترقی کے ساتھ سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا ۔اجلاس کا ایک اہم موضوع پائیدارمنصوبے کے تحت مالی معاونت پر تبادلہ خیال بھی تھا، جو آبی کاشتکاری اور متعلقہ شعبوں میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو 6 کروڑ روپے تک کی مالی امداد فراہم کرے گا۔مالی امداد کے علاوہ منصوبے کے تحت کراچی میں موجود فش پروسیسرز اور برآمد کنندگان کو تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں