روہڑی :ایک ہفتے میں شہری 12 موٹرسائیکلوں سے محروم
روہڑی (نمائند ہ دنیا ) روہڑی شہر میں بد امنی کا سلسلہ جاری، ایک ہفتے کے دوران 12 موٹر سائیکل چوری یا چھین لی گئیں، پولیس امن وامان بحال کرنے میں ناکام نظر آتی ہے ۔
جبکہ اتوار کو روہڑی ریلوے اسٹیشن کے باہر سے دودھ فروش کی دودھ کے ڈبوں سمیت موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔ ریلوے اور ضلع پولیس حدود کا تنازع بناکر مقدمہ بھی درج نہیں کر رہی ۔ اس حوالے سے کندھرا کے علاقے انبھہ کے رہائشی دودھ فروش راشد علی گھانگھرو نے روہڑی پریس کلب میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ روہڑی ریلوے اسٹیشن کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم چور دودھ کے ڈبوں سمیت چوری کرکے فرار ہو گئے۔