او آئی سی جیسے فورمز کو فعال کیا جائے ، صاحبزادہ زبیر ہزاروی
کراچی (این این آئی)مرکزی جماعت اہلِ سنت کراچی کے امیرصاحبزادہ محمد زبیر ہزاروی نے عالم اسلام کے موجودہ حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتِ مسلمہ اس وقت تاریخ کے بدترین بحران سے گزر رہی ہے ۔
فلسطین پر اسرائیلی مظالم، ایران کے خلاف اسرائیل کی کھلی جارحیت، شام و یمن میں جنگ، افغانستان و عراق میں بیرونی مداخلت اور کشمیر میں بھارتی جارحیت ، یہ سب عالم اسلام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کی سازشیں ہیں۔مسلم ممالک کی خاموشی انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے او آئی سی جیسے فورمز کو فعال کیا جائے ۔