ترک قونصل جنرل کی حنیف طیب سے ملاقات

کراچی(این این آئی)ترکیہ قونصل جنرل جمال سانگو،المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ حنیف طیب کی عیادت کرنے اُن کی رہائش گاہ پہنچے ۔المصطفیٰ کے سیکریٹری جنرل احمدرضا طیب نے اُن کاخیرمقدم کیا۔
ترکیہ قونصل جنرل جمال سانگو نے حنیف طیب کی طبیعت کے بارے میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی سماجی خدمات اورمختلف اُمورپرتبادلہ خیال کیا۔ترکیہ قونصل جنرل نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے تحت چلنے والے اہم انسانی خدمت پرمامور فلاحی ادارے قابل تحسین کام کررہے ہیں۔ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں اُن کی دینی،ملی،سماجی،تعلیمی،سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے المصطفیٰ ویلفیئر سے تعاون جاری رکھنے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔