پولیس اور ٹریفک پولیس کے ناکے ،رنچھوڑ لائن کے مکینوں کااحتجاج

پولیس اور ٹریفک پولیس کے ناکے ،رنچھوڑ لائن کے مکینوں کااحتجاج

کراچی (این این آئی) شہریوں نے کراچی میں پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے جاری کھلے عام رشوت طلبی، بھتہ خوری اور ہراسانی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ایس ایس پی سٹی اور وزیر اعلیٰ سندھ سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے ۔

نشتر روڈ، رنچھوڑ لائن کے ایم سی اسٹور ورکشاپ کے سامنے روزانہ کی بنیاد پر پولیس اہلکار اور ٹریفک سارجنٹس سڑکوں پر ناکے لگا کر رکشہ ڈرائیوروں، موٹر سائیکل سواروں اور عام شہریوں سے زبردستی پیسے بٹور رہے ہیں۔ تھانہ عیدگاہ کے ماتحت اہلکاروں پر الزام ہے کہ وہ ہیلمٹ، کاغذات، انجن نمبر، یا پرمٹ کے بہانے شہریوں کو روک کر ان سے بھتہ لیتے ہیں۔ایک رکشہ ڈرائیور نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پورا دن محنت کرکے جو روزی کماتا ہوں، اس کا ایک حصہ زبردستی پولیس والوں کو دینا پڑتا ہے ۔ انکار کی صورت میں گاڑی اٹھالی جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں