عزادارن کیلئے ہرممکن آسانی پیدا کی جائے ،ڈپٹی کمشنر وسطی

عزادارن کیلئے ہرممکن آسانی پیدا کی جائے ،ڈپٹی کمشنر وسطی

کراچی(اے پی پی)ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم اور ایس ایس پی وسطی ذیشان صدیقی نے گلبرگ میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا

 اور سکیورٹی ،صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا معائنہ کیا۔پیرکوجاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر وسطی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تمام امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس، ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور عزاداران کیلئے ہر قسم کی آسانی پیدا کی جائے تاکہ وہ جلوسوں میں آسانی سے پہنچ سکیں ۔انہوں نے کہا کہ عزاداران کیلئے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کو بھی دور کیا جائے ۔اس موقع پرایس ایس پی ضلع وسطی ذیشان صدیقی نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے حساس علاقوں میں پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔دورے کے بعد ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سینٹرل نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے دفتر کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ احمد مرتضیٰ ، توقیر احمد اوردیگر افسران بھی موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں