لاڑکانہ:محرم کاسیکیورٹی پلان تیار،3 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

لاڑکانہ:محرم کاسیکیورٹی پلان تیار،3 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ)لاڑکانہ پولیس نے محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیتے ہوئے سیکیورٹی آرڈر جاری کر دیا ۔ اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری نے بتایا کہ ضلع بھر میں 179 ماتمی جلوسوں اور 202 مجالس کی سیکیورٹی کیلئے 3 ہزار 300 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جائینگے جن میں 200 خواتین اہلکار بھی شامل ہونگے ۔

سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران میں 8 ڈی ایس پیز، 82 انسپکٹرز، 150 سب انسپکٹرز، 350 اے ایس آئیز، 500 ہیڈ کانسٹیبلز، 1910 کانسٹیبلز شامل ہوں گے ، جو مختلف امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے ۔ایس ایس پی کے مطابق پاک آرمی اور سندھ رینجرز بھی سیکیورٹی کیلئے  موجود ہونگے ، جبکہ اینٹی رائٹ پلاٹونز کو پولیس ہیڈکوارٹر میں اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا ۔ تمام سرگرمیوں کی سی سی ٹی وی اور ویڈیو ریکارڈنگ کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ مزید برآں عارضی رہائش ایکٹ کے تحت تمام خانہ بدوش، مہمان، ہوٹلوں، ڈیروں اور اوطاقوں میں ٹھہرنے والے افراد کے کوائف قریبی تھانوں میں جمع کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں