2خودکشیاں :بیوی کی ناراضی سے دلبرداشتہ شوہر پھندے سے جھول گیا

2خودکشیاں :بیوی کی ناراضی سے  دلبرداشتہ شوہر پھندے سے جھول گیا

لاہور،کاہنہ (کرائم رپورٹر،نمائندہ دنیا) گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ 2افرادنے خودکشی کرلی ، ایدھی ترجمان کے مطابق ملت پارک کے علاقے چودھری کالونی کھجور والی مسجد والی گلی کے رہائشی40 سالہ ڈاکٹر ایمو تھنس نے گلے میں پھندا ڈال کرزندگی کاخاتمہ کرلیا۔

 ڈاکٹر کا چند روز قبل اہلیہ سے جھگڑا ہوا اور وہ گھرچھوڑ کر چلی گئی تھی۔ادھر کاہنہ کے 23 سالہ نوجوان شاہد علی نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں ،جسے فوری طورپر جنرل ہسپتال لیجایاگیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا ،واضح رہے کہ شاہدعلی کی ایک ماہ بعد شادی تھی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں