سندھ کے تعلیمی بورڈزکے نتائج کی شفافیت پر سوالات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)این ای ڈی یونیورسٹی کے داخلے ٹیسٹ کے نتائج جاری سندھ کے تعلیمی بورڈزکے نتائج کی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے۔۔۔
اندرون سندھ سے 80 فیصد تک نتائج دینے والے بورڈ میں طلبا کی کثیر تعداد داخلہ ٹیسٹ میں فیل ہوگئی۔4564 امیدواروں نے این ای ڈی یونیورسٹی میں میرٹ پر جگہ حاصل کی کیمبرج بورڈ کے 79 فیصد طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اندرون سندھ تعلیمی بورڈز کا نتیجہ تو 70 سے 80فیصد رہا لیکن ان کے طلبا کی بھاری اکثریت جامعہ این ای ڈی کے انٹری ٹیسٹ میں ناکام ہوگئی جبکہ ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے محض 50 فیصد مارکس حاصل کرنا تھے ۔ اعداد و شمار کے مطابق حیدر آباد بورڈ میں 764 میں سے چار سو چھ طلبہ فیل ہوئے ۔ اس طرح ناکامی کاتناسب ترپن فیصد سے زائد رہا۔ لاڑکانہ بورڈ سے تین سو بائس طلبہ شریک ہوئے جن میں سے دو سو انیس فیل ہوگئے ۔۔یوں حیدر آباد بورڈ سے ناکامی کا تناسب اڑسٹھ فیصد رہا۔ میرپور خاص کے پانچ سو بائس طلبہ میں تین سوآٹھ ۔۔۔نواب شاہ بورڈ کے دو سو اکسٹھ میں سے ایک سو چوالیس امیدوار فیل ہوئے ۔۔داخلہ ٹیسٹ میں شریک سکھر بورڈ کے دو سو چھیاسٹھ طلبہ میں سے ایک سو چھیتر طلباء بھی فیل ہوئے گذشتہ امتحانات میں کراچی کے طلباء کی بڑی تعداد انٹرمیڈیٹ پری انجنیرنگ امتحانات میں فیل قرار دے دی گئی تھی جس پر امیدواروں نے نتائج پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔