کیش وین لوٹنے کا مقدمہ درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود سے کیش وین لوٹنے کا معاملہ، پولیس نے فارما کمپنی کے سینئر فنانس آفیسر فہد جعفری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ایف آئی آر نمبر 968/2025 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
مدعی کے مطابق وہ اپنی کمپنی سے 11 عدد چیک اور 97 لاکھ 36 ہزار 128 روپے مالیت کے لے کر نکلا،گودام چورنگی پر نجی بینک سے چیک کیش کرائے اور نجی سیکیورٹی کمپنی کے سپرد کیے ،سکیورٹی گارڈ کیش کا کپڑے کاتھیلاسیل شدہ لے کر بینک سے باہر گئے کہ اچانک فائرنگ کی آواز آئی باہر آکر دیکھا تو دو سکیورٹی گارڈ زخمی پڑے تھے ،زخمیوں نے بتایاکہ چار سے پانچ مسلح ملزمان جو کار میں سوار تھے رقم کا تھیلا چھین کر فرار ہوگئے پولیس نے زخمیوں کے بیانات قلمبند اور مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔