کوٹلی میں زیادتی کے بعد بچی کا قتل سفاکیت کی انتہا، متحدہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے اراکین نے آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کی وادی بنا میں 6 سالہ بچی کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ، افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
اراکین نے مشترکہ مذمتی بیان میں کہا کہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دینا نہ صرف سفاکیت کی انتہا بلکہ پورے معاشرے کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا واقعہ ہے ۔ ایسے انسانیت سوز جرائم کے خلاف خاموشی مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے ۔ حکومت آزاد کشمیر اس دل دہلا دینے والے واقعہ میں ملوث مجرم کو فی الفور گرفتار اور نشان عبرت بنانے کے لیے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دے ۔