منی بس نے کمسن بچے کو کچل دیا

منی بس نے کمسن بچے کو کچل دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بفرزون میں تیز رفتار منی بس نے کمسن راہ گیر بچے کو روند کر ہلاک کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بفرزون سیکٹر 16 کے سامنے ڈبل روڈ پر واقع پٹرول پمپ کے قریب منی بس نے راہ گیر بچے کو کچل دیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچے جہاں سے بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے منتقل کیا گیا۔ایس ایچ او تیموریہ سب انسپکٹر فراز نے بتایا کہ راہ گیر بچے کی عمر 8 سال کے قریب ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور میرسلام کو گرفتار کر کے منی بس اپنے قبضے میں لے لی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں