ملیر میں فائرنگ سے غیرملکی خاتون کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر سعود آباد میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے غیر ملکی خاتون زخمی ہونے کے واقعہ کا مقدمہ بیٹی کی مدعیت میں سعود آباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا جب خاتون اپنا حصّہ لینے گھر آئی تو دیور نے فائرنگ کردی فائرنگ کے بعد دانش موقع سے فرار ہو گیا، مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے مقدمے کے متن کے مطابق میں اپنی والدہ اور دیگر چار لوگوں کے ساتھ جاپان سے بنکاک آئی،،،، بنکاک میں تین گھنٹے کے اسٹے کیا اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے ، ایئرپورٹ سے آن لائن ٹیکسی کے زریعے اپنے والد کے گھر ملت گارڈن پہنچے ، گھر کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں اوپر سے فائرنگ شروع ہوگئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں میری والدہ ڈیلیا البرتو کو دو گولیاں لگیں اور وہ نیچے گر گئیں، جب میں نے فائرنگ کرنے والے کی طرف دیکھا تو وہ میرے چاچا دانش الطاف تھے۔