آفاق احمد نے گاڑی پر اجرک کے بجائے پاکستانی پرچم والی نمبر پلیٹ لگا لی

آفاق احمد نے گاڑی پر اجرک کے بجائے پاکستانی پرچم والی نمبر پلیٹ لگا لی

کراچی(این این آئی) چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے گاڑی پر اجرک کی بجائے پاکستانی پرچم والی نمبر پلیٹ لگا لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آفاق احمد نے گاڑی پر نئی نمبر پلیٹ لگا دی، تاہم انھوں نے اجرک والی پلیٹ کی بجائے پاکستانی پرچم والی لگائی ہے ۔

،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آفاق احمد نے نمبر پلیٹ پر اجرک والی پٹی پر اپنے ہاتھوں سے پاکستانی پرچم والا اسٹیکر چسپاں کیا۔یاد رہے کہ آفاق احمد نے یکم اگست سے نمبر پلیٹ پر قومی پرچم لگانے کی مہم کا اعلان کیا تھا، گزشتہ روز انہوں نے گاڑی کی پلیٹ پر قومی پرچم والا اسٹیکر لگا کر مہم کا آغاز کردیا ہے ۔انہوں نے کہا تھا کہ عوام کے پاس آپشن ہونا چاہیے کہ وہ اجرک والی پلیٹ لگائیں یا قومی پرچم والی، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ نمبر پلیٹ اجرا کی فیس لائف ٹائم وصول کی جاتی ہے ، دوبارہ رقم کا مطالبہ کرنا غلط ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں