کے الیکٹرک کا ایک ارب روپے مالیت کا سکوک متعارف
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے پاکستان کا پہلا ریٹیل لسٹڈ قلیل مدتی اسلامی ریٹیل سکوک متعارف کرا دیا ہے جس کا ابتدائی مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے ۔
ایک ارب روپے مالیت کے اس سکوک کو خاص طور پر صنعتی، بڑے کمرشل صارفین اور ہائی نیٹ ورتھ افراد کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔کمپنی کی جانب سے 4 اگست سے اس سکوک کا آئی پی او (انیشل پبلک آفرنگ)مرحلہ وار شروع کیا گیا ہے جس کے تحت عام عوام، بشمول کے -الیکٹرک کے رہائشی و کمرشل صارفین، اس اسکیم میں سرمایہ کاری کر سکیں گے ،فی الوقت یہ سکوک بلیک آؤٹ پیریڈ میں ہے ، جس دوران صرف انفرادی سرمایہ کار ہی شرکت کر سکتے ہیں، جب کہ 18 اگست 2025 کے بعد یہ سکوک تمام سرمایہ کاروں کے لیے کھول دیا جائے گا۔