اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی نے کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کردیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی نے کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کردیا۔
اس مہم کا افتتاح شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی برادر آبش صدیقی، گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد اور جناح ٹاؤن کے چیئرمین رضوان سمیع نے کیا۔تقریب کے دوران مہمانوں نے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی اہمیت پر بات کی۔ طلبہ اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے ماحول کی حفاظت کا عزم ظاہر کیا۔