کلک بلدیاتی ملازمین کاریکارڈ دوسال میں بھی کمپیوٹراڈ نہ کرسکا، سید ذوالفقارشاہ
کراچی(آن لائن)میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقارشاہ،جنرل سیکریٹری گل اسلام،رہنماوں جاوید بلوچ،راجہ عاصم شہزاد،حبیب الرحمن اعوان،الیاس سندھو،اشرف اعوان اور دیگر نے کہا ہے کہ کلک کا ادارہ دوسال گزرنے کے باوجود تاحال کراچی کے بلدیاتی ملازمین کا ریکارڈ کمپویٹرائزڈ کرنے میں ناکام ہوگیا ہے ۔
ٹاونز انتظامیہ ہر ماہ ریکارڈ میں کمی بیشی کررہی ہے ۔اب جبکہ حکومت پاکستان نے چیک لیس ٹرانزیکشن کے ذریعے ادائیگیوں کے لیے 31 اگست کی تاریخ مقرر کردی ہے لیکن تاحال ریکارڈ کی مکمل شفافیت کے ساتھ سیپ پر منتقلی نہیں ہوسکی ہے تو کس طرح ممکن ہے کہ بلدیاتی ملازمین کو آن لائن ٹریڑری یا راست کے ذریعے تنخواہ اور پینشن ادا کی جاسکے گی۔