کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر ،سیپا سے 30روز میں ر پورٹ طلب

 کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر ،سیپا سے 30روز میں ر پورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔۔

، جہاں عدالت نے ڈائریکٹر سیپا سے 30 روز میں مفصل رپورٹ طلب کرلی، ساتھ ہی درخواست کو مزید کارروائی کیلئے آئینی بینچ کو منتقل کردیا گیا۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بلڈر نے ماحولیاتی جانچ کرائے بغیر عمارت تعمیر کی اور تعمیراتی قواعد کی سنگین خلاف ورزیاں کیں ۔بلڈر کے وکیل عابد زبیری نے جواب دیا کہ جب عمارت کی تعمیر شروع ہوئی، اُس وقت ماحولیاتی قانون نافذ نہیں تھا۔چیف جسٹس نے ڈائریکٹر سیپا سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے عمارت کی فائل دیکھی؟ ،جس پر ڈائریکٹر نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ دریں اثنا ء جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں اغواء کے ایک مقدمے میں متاثرہ شادی شدہ خاتون نے 164 کے تحت نیا بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست دائر کردی ۔پراسیکیوشن کے مطابق خاتون کو رواں سال مئی میں اُس کا پڑوسی داؤد مسیح اغواء کرکے فیصل آباد لے گیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر خاتون کو بازیاب کرایا گیا تھا۔مدعی مقدمہ کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے لڑکی کی کسٹڈی اُس کی والدہ کو دی تھی، تاہم اب وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے اور اسی لیے نیا بیان ریکارڈ کرانا چاہتی ہے ۔عدالت نے درخواست وصول کرلی ہے اور آئندہ سماعت میں مزید کارروائی متوقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں