متعصب حکمران مہاجروں سے امتیازی سلوک کر رہے ، آفاق احمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کے متعصب حکمران مہاجروں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہے ہیں۔۔
کراچی کے طلبہ کے امتحانی نتائج دانستہ خراب کیے جا رہے ہیں، کراچی جیسے بڑے شہر کے وسائل یہاں کے شہریوں پر خرچ نہیں کیے جا رہے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ جہاں قوم یومِ آزادی کا جشن جوش و جذبے سے منانے کی تیاری کر رہی ہے ، وہیں ہمیں بیرونی مداخلت اور دہشت گردی جیسے سنگین خطرات کا بھی سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کے اگلے روز چہلم حضرت امام حسین بھی ہے ، اس لیے جشنِ آزادی کے موقع پر میوزک کے استعمال میں احتیاط برتی جائے کیونکہ شہر میں مختلف مقامات پر مجالس منعقد ہوتی ہیں اور غیر محتاط رویے سے فرقہ وارانہ کشیدگی جنم لے سکتی ہے ۔ آفاق احمد نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پوری عقیدت سے یومِ آزادی منائیں مگر ایسی جگہوں پر جہاں چہلم کی مجالس ہوں، وہاں نغموں اور میوزک سے گریز کیا جائے ۔