سرکاری تعلیمی نظام کی بحالی کے بغیر ترقی ممکن نہیں،منعم ظفر

سرکاری تعلیمی نظام کی بحالی کے بغیر ترقی ممکن نہیں،منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیو کراچی کے تحت آرٹس کونسل ڈسٹرکٹ سینٹرل سیکٹر 5-E نیو کراچی میں منعقدہ تقریبِ تقسیمِ درسی کتبسے خطاب کرتے ہوئے۔۔

 کہا کہ سرکاری تعلیمی نظام کی بحالی کے بغیر ترقی ممکن نہیں مگر پاکستان میں تعلیم کا بحران دن بدن بڑھتا جا رہا ہے ۔ حکومتی نااہلی، بدعنوانی اور غیر سنجیدہ رویوں کے باعث لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کا 613 ارب روپے کا تعلیمی بجٹ کرپشن اور انتظامی ناکامیوں کی نذر ہو رہا ہے ، ایسے میں کراچی کے مختلف ٹاؤنز میں جماعت اسلامی کے چیئرمینوں نے صرف دو سال میں 45 سرکاری اسکولوں کو ازسرنو فعال کیا، جن میں معیاری فرنیچر، سازگار تعلیمی ماحول اور بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں۔منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ اگلے دو سالوں میں اپنے تمام اسکولوں کی حالت بہتر بنائیں گے ، طلبہ کی تعداد میں اضافہ کریں گے ۔تقریب میں ضلع شمالی کے امیر طارق مجتبیٰ، ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف، سیکریٹری ضلع شمالی شکیل احمد، وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر و دیگر رہنما شریک تھے ۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات میں کتابیں اور اسکول بیگز تقسیم کیے گئے جبکہ آؤ کراچی سرسبز بنائیں مہم کے تحت شجرکاری بھی کی گئی۔ محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں کسی بچے کو کتاب کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم نہیں ہونے دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں