ریڈ لائن پر سست روی سے کام عذاب بن گیا ،الطاف شکور
کراچی(این این آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے پر سست رفتاری شہریوں کے لیے عذاب بن گئی ہے ۔
خصوصاً یونیورسٹی روڈ پر روزانہ ٹریفک جام معمول بن چکا ہے ۔ یہ منصوبہ غیر ملکی قرض سے بنایا جا رہا ہے اور اس کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر سے لاگت بڑھ رہی ہے ، جس کا فائدہ صرف بدعنوان عناصر کو ہو رہا ہے ۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا نظام جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر شہروں میں جدید سہولیات دی جا رہی ہیں۔الطاف شکور نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن سے اپیل کی کہ وہ ریڈ لائن بی آر ٹی پر سست روی سے جاری کام کا نوٹس لیں۔