اوجھا انسٹیٹیوٹ میں جدید الٹراساؤنڈ مشین کی تنصیب
کراچی (این این آئی)اوجھا انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز میں جدید الٹراسانڈ مشین کی تنصیب، مریضوں کو مفت سہولت دی جائے گی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی وائس چانسلر پروفیسر جہاں آرا حسن نے افتتاح کر دیا۔
مشین کا عطیہ سوچ نامی سماجی تنظیم نے دیا ہے پروفیسر جہاں آرا حسن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نئی الٹراسانڈ مشین کی تنصیب سے ٹی بی سمیت امراض سینہ کے مریضوں خاص طور پر مستحقین کو فائدہ ہوگا کیونکہ او آئی سی ڈی میں تمام سہولتیں مفت دی جاتی ہیں اس موقع پر قائم مقام ڈائریکٹر او آئی سی ڈی ڈاکٹر غلام مرتضی سو ہو ، ڈاکٹر فیصل فیاض زبیری ،ڈاکٹر نیاز سومرو،ڈاکٹر حنا این جی او کے عہدے دارودیگر بھی موجود تھے ۔ وائس چانسلر پروفیسر جہاں آرا حسن نے کہاکہ ڈا ؤیونیورسٹی کی کوشش ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں اس کے لیے سرکاری اور غیرسرکا ری اداروں سے بھی مدد لی جاتی ہے ۔ڈاکٹر فیصل فیاض زبیری نے کہا کہ اس نوعیت کی مشین او آئی سی ڈی میں پہلے نہیں تھی ،پورٹیبل مشین کو مریض کے قریب لے جاکر بھی سہولت دی جاسکتی ہے جبکہ اس میں ڈوپلر کے علاوہ بائیوپسی کا سیمپل لینے میں بھی مدد لی جاسکتی جبکہ پھیپھڑوں سے پانی کے اخراج میں معاونت کرسکتی ہے قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر جہاں آرا حسن نے او آئی سی ڈی پہنچتے ہی جشن آزادی شجر کاری مہم کے سلسلے میں ڈپارٹمنٹ کے سامنے پارک میں پودا لگا یا ۔