لاڑکانہ :ڈکیت اہلخانہ سے 4تولہ سونا، نقدی لوٹ کر فرار
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ)تھانہ حیدری کی حدود میں لہر کالونی میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران چھ نامعلوم مسلح افراد ٹرانسپورٹر عاقب علی شیخ کے گھر میں گھس گئے اور اہلِ خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر چار تولہ سونا، 90 ہزار روپے نقد، 7 موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ متاثرہ شخص عاقب علی شیخ نے بتایا کہ ملزمان باآسانی فرار ہوگئے ۔ انہوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے لوٹا ہوا سامان واپس دلایا جائے۔