ایم ڈی اے ملازمین کو 3ماہ میں تنخواہ، بقایاجات ادا کرنیکاحکم

ایم ڈی اے ملازمین کو 3ماہ میں تنخواہ، بقایاجات ادا کرنیکاحکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ادارے کو پابند کیا ہے کہ3ماہ کے اندر تمام ملازمین کی تنخواہیں اور بقایاجات ادا کیے جائیں۔۔۔

 1997 سے 2012 کے درمیان بھرتی ہونے والے 396 ملازمین کو 2015 میں باقاعدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کنفرم کیاگیا تھا۔ یہ نوٹیفکیشن سندھ سول سروس قوانین اور ملازمین کے بنیادی روزگار حقوق کے مطابق جاری کیا گیا ، تاہم 2019 میں ایم ڈی اے انتظامیہ نے کسی بھی نوٹیفکیشن یا پیشگی اطلاع کے بغیر ملازمین کی تنخواہیں اچانک بند کر دیں۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام سروس قوانین، لیبر ایکٹ اور آرٹیکل 9(زندگی و روزگار کا حق)اور آرٹیکل 18(روزگار کے مواقع کی آزادی)کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ملازمین نے اپنے بنیادی حق کے تحفظ کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور مختلف پٹیشنز دائر کیں۔ ان میں سے ایک پٹیشن کا فیصلہ ملازمین کے حق میں آیا۔ فیصلے کے مطابق ادارہ 3 ماہ میں تمام واجبات اور تنخواہیں ادا کرنے کا پابند ہوگا۔ عدالت میں موجود ایم ڈی اے کے وکیل اور اکاؤنٹنٹ جنرل نے بھی تنخواہوں اور بقایاجات کی ادائیگی کو تسلیم کیا۔ ملازمین نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور توقع ظاہر کی کہ موجودہ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے سعید صالح جمانی اور ڈائریکٹر فنانس وقاص سمرو عدالتی حکم پر فوری عملدرآمد کریں گے ۔ متاثرہ ملازمین کا کہنا تھا کہ وقاص سمرو جہاں بھی تعینات رہے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا، اسی لیے اب کئی سال بعد انہیں انصاف ملنے کی امید جاگی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...