گٹکا، ماوا کی خرید وفروخت میں ملوث 3 ملزم گرفتار

گٹکا، ماوا کی خرید وفروخت  میں ملوث 3 ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ رینجرز نے خفیہ اطلاع پرلانڈھی ساڑھے تین بابر مارکیٹ اور ابراہیم حیدری ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ،ماوا کی خرید وفروخت میں ملوث 3 ملزمان محمد حسین خان ولدمحمد شمیم، محمد شمیم خان ولد محمد جعفر خان اورمحمد عمرقریشی ولد عبدالو احدقریشی کو گرفتارکر لیا۔۔۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 نائن ایم ایم پسٹل(بغیر لائسنس)، 2 میگزین بمعہ ایمویشن، 2 موٹر سائیکل (بغیر کاغذات)، 2200کلو گرام چھالیہ، 760کلو گرام تمباکو،70کلو گرام پان پتی مصالحہ، 13کلو گرام کتھا، 2 پلاسٹک مکسچر، ایک ڈیجیٹل ویٹ مشین،2 ڈی وی آرز،4 موبائل فونزاورنقدی برآمد کرلی۔برآمد شدہ چھالیہ کی مالیت لاکھوں روپے ہے ، گرفتار ملزمان لانڈھی ساڑھے تین بابر مارکیٹ اورابراہیم حیدری ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں گٹکا ،ماوا کے خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں