پریس کلب کے نئے پلاٹوں کی قرعہ اندازی اسی ماہ ہوگی،ناصرحسین

پریس کلب کے نئے پلاٹوں کی قرعہ اندازی اسی ماہ ہوگی،ناصرحسین

رہائشی منصوبوں کے ٹینڈرز جاری، ترقیاتی کام کلب کی نگرانی میں مکمل ہوں گے سڑکوں اور سیوریج نظام کی بہتری کے لیے جامع منصوبہ بندی کرلی،وزیر بلدیات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پریس کلب کی رہائشی منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کے لیے ٹینڈرز دیے جا رہے ہیں۔ تمام ترقیاتی کام پریس کلب کی زیر نگرانی مکمل کیے جائیں گے ۔ ایم ڈی اے میں 80۔20 فارمولے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ پریس کلب کے نئے ممبران کے لیے پلاٹوں کی قرعہ اندازی بھی اسی ماہ کر دی جائے گی۔ سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے احکامات کی روشنی میں صحافیوں کے تمام مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے ۔ وزیراعلٰی سید مراد علی شاہ بھی اس سلسلے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر پر کلب کی مجلس عاملہ سے ملاقات اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

قبل ازیں وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی پریس کلب آمد پرصدر فاضل جمیلی، سیکریٹری سہیل افضل خان خازن عمران ایوب، جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف، گورننگ باڈی کے ارکان عبدالحفیظ بلوچ، موناصدیقی ،کفیل احمد، قاضی محمد یاسر,محمد فاروق اور حماد حسین نے استقبال کیا۔ ملاقات میں صحافیوں کی فلاح و بہبود، رہائشی اسکیموں، اور پریس کلب کی ترقیاتی ضروریات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی کی بڑی سڑکوں کے ساتھ اندرونی سڑکوں کو بنایا جائے گا۔سعید غنی کے کاموں کو آگے بڑھائوں گا۔صرف سڑکیں ہی نہیں بنائیں گے بلکہ سیوریج سسٹم کو بھی بہتر بنائیں گے ۔اس سال سب سے زیادہ اسکیمیں مکمل کی ہیں ۔سندھ سالڈ ویسٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ایک ٹاسک ٹیم بنائی جارہی ہے ۔ہم نشاندہی چاہیں گے کہ کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں