پاکستان کا نظریہ، آئین اور بنیاد اسلام پر استوار ہے ، پیر ارشدکاظمی
کراچی (این این آئی) تحریکِ اہلسنّت پاکستان سندھ کے صدر، ممتاز مذہبی و سماجی رہنماپیر سید ارشد علی شاہ کاظمی القادری نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی و بین الاقوامی حالات تقاضا کرتے ہیں۔
کہ امتِ مسلمہ بالخصوص پاکستان کے دینی طبقات متحد ہو کر اسلامی اقدار، عقیدہء ختمِ نبوت ؐ اور ناموسِ رسالت ؐکے تحفظ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔دارالعلوم سبحانیہ رحیمیہ شاہ لطیف ٹاؤن میں علمائے کرام کے وفد سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فتنہ قادیانیت، لادینیت اور سیکولر نظریات ایک بار پھر منظم انداز میں اسلامی معاشرے کی جڑیں کھوکھلی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایسے وقت میں علما، مشائخ، دینی جماعتیں اور باشعور نوجوانوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان سازشوں کو ناکام بنائیں۔