نازیبا حرکت کرنے پر پولیس انسپکٹر کا بیٹا گرفتار

 نازیبا حرکت کرنے پر پولیس انسپکٹر کا بیٹا گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی،گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔۔۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی،گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں موٹر سائیکل پر سوار نوجوان کو نازیبا حرکت کرتے دیکھا گیا تاہم تھانہ گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم سے موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی،ابتدائی طور پر ملزم کا کہنا ہے کہ وہ شہید پولیس انسپکٹر کا بیٹا ہے ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے غلطی میں یہ سب کیا ہے جس پر وہ شرمندہ ہے تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں