پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم کی شناخت اور مجرمانہ ریکارڈ حاصل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)رات گئے لیاری ندی کے قریب اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ سے مقابلے میں ہلاک ملزم کی شناخت اور مجرمانہ ریکارڈ حاصل کرلیا گیا۔۔۔
ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت شفیع محمد کے نام سے کرلی گئی،ملزم پولیس مطلوب اوربہادر پی ایم ٹی گروہ کا اہم کارندہ تھا۔ملزم سے برآمد موبائل سے بھتہ طلبی کا مواد برآمد کرلیا گیا ہے ۔ملزم تاجرو صنعت کاروں سے بھتہ طلب کرتا تھا، ہلاک ملزم کے بیرون ملک کے نمبروں پر روابط بھی موجود ہیں،ہلاک ملزم اور اسکے دیگر ساتھی پولیس پر فائرنگ میں بھی ملوث ہیں،ہلاک ملزم تھانہ پریڈی میں درج بھتے کے مقدمے میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔