پولیو کے مزید کیسز کا رپورٹ ہونا افسوسناک ہے ، پاسبان

 پولیو کے مزید کیسز کا رپورٹ ہونا افسوسناک ہے ، پاسبان

کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے ایک بار پھر پولیو کے بڑھتے کیسز پر رد عمل کاا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے مزید کیسز کا رپورٹ ہونا نہایت افسوسناک اور تشویشناک ہے۔۔۔

 پولیو ایک ایسا موذی مرض ہے جو بچوں کو عمر بھر کی معذوری اور محتاجی کی طرف دھکیل دیتا ہے ، جبکہ اس کا مکمل اور مؤثر علاج صرف اور صرف پولیو ویکسین کی بروقت فراہمی سے ممکن ہے ۔ والدین اپنے بچوں کو ہر پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے ۔ اس سال کی آخری پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں