خالد مقبول کا سید ظفر کی والدہ کے انتقال پراظہار افسوس

خالد مقبول کا سید ظفر کی والدہ  کے انتقال پراظہار افسوس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکن سید ظفر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 یہ صرف ایک ماں کی وفات نہیں بلکہ حکومتی بے حسی کا ایک اور دردناک باب ہے ۔ چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ سید ظفر 2015ء سے لاپتہ تھے ، جنہیں ان کے گھر سے قانون نافذ کرنے والے ادارے لے گئے ، مگر آج تک ان کے اہلِ خانہ کو نہ ان کا کوئی اتا پتا دیا گیا اور نہ ہی کوئی قانونی جواب۔ انہوں نے کہا کہ سید ظفر کی والدہ برسوں تک اپنے بیٹے کی راہ تکتے تکتے ، اس کی یاد میں تڑپتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہو گئیں، جو اجتماعی طور پر پورے معاشرے کے ضمیر پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں