مقابلے کے بعد ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

مقابلے کے بعد ڈاکو  زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس کی کارروائیاں، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، موٹر سائیکل لفٹرز بھی پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر ریڑی گوٹھ کے قریب تھانہ سکھن کی حدود میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم محمدصابر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔۔۔

 جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور نقد رقم برآمد ہوئی، زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب آرم باغ پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم سعد ولد اشفاق کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو عادی موٹر سائیکل لفٹرز جہانزیب اور سمیر کو گرفتار کر کے پانچ مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں، پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں