چیئرمین یوسی 8صدر ٹاؤن کی وضاحت

چیئرمین یوسی 8صدر ٹاؤن کی وضاحت

کراچی(آئی این پی)چیئرمین یوسی 8صدر ٹاؤن محمد سلمان خان نے وضاحت کی ہیے یہ سندھ اسمبلی کے اطراف میں سیوریج کے مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خبریں گمرا ہ کن ہیں۔

متعلقہ اداروں نے سندھ اسمبلی کے اطراف کا جائزہ لیا ہے اور جن ہولز کو سیوریج کے کھلے مین ہولز قرار دیا جارہا تھا وہ غلط فہمی کی بنیاد پر تھا ۔اپنے جاری بیان میں سلمان خان نے کہا کہ سوشل میڈیا سے عوام میں پھیلنے والی اس غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے متعلقہ اداروں نے فوری نوٹس لیااور ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی اور ایس ایچ او آرام باغ کے تعاون سے رات گئے مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں