جامع مسجد فاروقِ اعظم میں سیدنا صدیقِ اکبرؓ کانفرنس کا انعقاد
کراچی(این این آئی)گوٹھ عمر قلندرانی نزد کچرا کنڈی، دیہہ بند مراد خان کی جامع مسجد فاروقِ اعظم میں عقیدت و احترام کے ساتھ سیدنا صدیقِ اکبرؓ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس کی صدارت معروف عالمِ دین مولانا قاری نذیر احمد طاہری نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی قاری غلام عباس باروی تھے ۔ اس موقع پر نعت خواں شبیر نیازی نے بارگاہِ رسالت ؐ میں نعتیہ کلام پیش کیا۔کانفرنس میں علاقہ کے معززین، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے سیدنا صدیقِ اکبرؓ کے مناقب بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپؓ اسلام کے اولین جانثار، رسولِ اکرم ؐ کے قریبی ساتھی اور خلافتِ راشدہ کے پہلے خلیفہ تھے ۔ آپؓ کی صداقت، قربانی، ایثار اور دینِ اسلام کے لیے بے مثال خدمات تاریخِ اسلام کا روشن باب ہیں۔