خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 81ویں عرس کی تقریبات
کراچی(سٹی ڈیسک)نشترپارک کراچی میں حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کا 81ویں عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
سجادہ نشین بلگرام شریف سید سہیل حسن نظامی کی زیرسرپرستی 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک عرس کی تقریبات جاری رہیں۔ جس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند وں نے شرکت کی جن کیلئے خصوصی لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ محفل سماع میں بین الااقوامی شہریت یافتہ قوال نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ عرس کی سب سے اہم اور قدیمی رسم قل شریف ہفتے کو صبح 11 بجے ادا کی گئی۔