اورنگی ٹاؤن میں چار روزہ تبلیغی اجتماع آج اختتام پذیر ہوگا

اورنگی ٹاؤن میں چار روزہ تبلیغی اجتماع آج اختتام پذیر ہوگا

کراچی(این این آئی)کراچی تبلیغی اجتماع کا چار روزہ اجتماع آج اتوار کو بیان اور رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔اتوار کو نماز فجر ہدایت مولانا ضیا الحق دیں گے اور اختتامی دعامولانا احمد بٹلہ کرائیں گے۔

ہفتہ کو رات گئے تک اجتماع گاہ میں شرکا کی آمد جاری رہی۔ہفتہ کو فجر میں مولانا افتخار ظہر میں مولانا عثمان۔ عصر میں مولانا عامر اور مغرب میں مولانا عباد اللہ کے بیانات ہوئے ۔علمائے کرام نے کہا کہ آج لوگ مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ہم کہتے ہیں کہ آمدنی کم اور اخراجات زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سودی نظام تباہی کا زریعہ یے ۔اسلامی مالیاتی نظام اختیار کریں۔حلال روزی کمائیں۔حرام سے دور رہیں۔حلال روزی کمانے والے کو رب پسند کرتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں