ایمریٹس کی پریمیم اکانومی سروس کا دائرہ وسیع، کراچی بھی شامل
کراچی(بزنس ڈیسک)ایمریٹس ایئرلائن اپنے اپ گریڈ شدہ بوئنگ 777 اور نئے اے 350 طیاروں کو ایشیاء، مشرقِ وسطیٰ، یورپ، شمالی امریکا، افریقہ اور آسٹریلیا کے اہم شہروں تک متعارف کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔۔
اور اپنی پریمیم اکانومی کے ساتھ دوران سفر جدید سہولتوں کو اپنے نیٹ ورک کے مزید شہروں تک وسعت دے رہی ہے ۔ یکم مارچ سے ایمریٹس کا اپگریڈ شدہ تھری کلاس بوئنگ 777-200 ایل آر طیارہ روزانہ کی بنیاد پر کراچی کیلئے EK606/607 پرواز کے طور پر آپریٹ کرے گا۔اگر طیارے مقررہ وقت سے قبل اپ گریڈ ہوگئے تو انکے ذریعے سفری سروس کا آغاز مقررہ تاریخ سے قبل بھی ممکن ہے ۔