جامعہ کراچی، سینڈیکیٹ اساتذہ کی چار نشستوں پر انتخابات کے نتائج جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ میں اساتذہ کی چار نشستوں اور افسران کی ایک نشست کے لئے ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق پروفیسر کی نشست کیلئے ڈاکٹر حارث شعیب 60 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں پروفیسرڈاکٹرانیلا امبر ملک نے 31 اورپروفیسرڈاکٹر محمدعلی نے 13 ووٹ حاصل کئے ۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست کیلئے ڈاکٹرمحسن علی67 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹر محمدایاز نے 22 ووٹ حاصل کئے ۔اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست کے لئے سید غفران عالم 135 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹر ندا علی نے 78اورڈاکٹرسید شاہ حسن نے 04 ووٹ حاصل کئے ۔لیکچررکی نشست کے لئے شمائلہ صمد خان32 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹر کاشف ریاض نے 16 اورسید نصیراخترنے 12 ووٹ حاصل کئے ۔علاوہ ازیں سنڈیکیٹ میں آفیسرز کی ایک نشست کے لئے ہونے والے انتخابات میں ڈاکٹرمحمد حسان اوج رکن سنڈیکیٹ منتخب ہوگئے ہیں۔