گجرات واقعہ آئینی جدوجہد پر حملہ ، حیات عباس نجفی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی نے گجرات میں تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے۔۔
پُرامن قافلے میں شامل گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلانہ اور قابلِ مذمت کارروائی نہ صرف آئینی جدوجہد پر حملہ ہے بلکہ ملک میں پُرامن سیاسی سرگرمیوں کو سبوتاژ کرنے کی کھلی کوشش بھی ہے ۔انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین اس افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ دار عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے ۔