انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ملیر کینٹ میں شاندار مشاعرے کا انعقاد

 انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ملیر کینٹ میں شاندار مشاعرے کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ملیر کینٹ کے ذیلی ادارے اردو لٹریری سوسائٹی کے تحت نئے سال کی آمد اور بنیانِ مرصوص کی مناسبت سے ایک شاندار مشاعرے فتح نو کا انعقاد کیا گیا۔ ۔۔

ادبی ذوق سے بھرپور اس تقریب میں شعر و سخن کے دلدادہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مشاعرے کی صدارت معروف شاعر عباس رضوی نے کی جبکہ تقریب میں مہمانِ خصوصی اور ممتاز شعراء میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، جاوید صبا اور خالد عرفان سمیت دیگر شامل تھے جنہوں نے اپنے خوبصورت اشعار سے سامعین کو محظوظ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں