تجاوزات کے نام پر دکانیں سیل ، تاجروں کی گرفتار یاں بند کیا جائیں ،اسمال ٹریڈرز
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نے کراچی میں تجاوزات کے نام پر کمشنر کی طرف سے ہزاروں دکانوں کو سیل کرنے اور ۔۔
ان پر لاکھوں روپے جرمانے عائد کرنے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اسمال ٹریڈرز کے صدر نے کہا کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے جہاں سے خزانے کو 70 فیصد ریونیو فراہم کیا جاتا ہے مگر اس کے مقابلے میں شہر کے تاجروں کو کوئی سہولت حاصل نہیں ،تجاوزات کے نام پر مارکیٹوں میں سینکڑوں دکانوں کو سیل کرنا انہیں گرفتار کرنا ان پہ جرمانے عائد کرنا اور ان سے معافی نامے لکھوانا توہین آمیز عمل ہے اور یہ توہین ہم برداشت نہیں کریں گے ۔ مختلف مارکیٹوں کے سیل کردہ دکانداروں اور متاثرہ تاجروں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ تاجروں کو کوئی سہولت نہیں دے رہی ہے۔