ایس آئی یو ٹی میں بعد از مرگ عطیہ سے دو افراد کے قرنیے کی پیوندکاری

ایس آئی یو ٹی میں بعد از مرگ عطیہ سے دو افراد کے قرنیے کی پیوندکاری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ انسٹیٹوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی)کراچی میں بعد از مرگ عطیہ سے ۔۔

دو قرنیہ ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق 17 سالہ شیر علی نے وفات کے بعد اپنی آنکھوں کے قرنیے عطیہ کیے تھے ۔ ترجمان کے مطابق شیر علی کو دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث ایس آئی یو ٹی لایا گیا تھا۔ ورثا کی رضامندی کے بعد 7 جنوری کو شیر علی کے قرنیے دو مریضوں کو عطیہ کیے گئے جس سے 45 سال اور 21 سال کے مریض کی بینائی بحال ہوئی۔ ترجمان کے مطابق پروفیسر ادیب رضوی نے شیر علی کے خاندان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پروفیسر ادیب رضوی نے کہا کہ دوسروں کیلئے سوچنا انسانیت کا بلند ترین درجہ ہے ، دیگر افراد بھی اعضا کے عطیے کی تحریک کا حصہ بنیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں