کرائے کے سیاست دانوں سے ملک نہیں چل سکتا ،پاسبان

کرائے کے سیاست دانوں سے ملک نہیں چل سکتا ،پاسبان

کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین اعظم منہاس نے کہا ہے کہ دنیا کو تیزی سے جنگ کی جانب دھکیلا جا رہا ہے ۔۔۔

پاکستان کو بھرپور مدافعتی تیاری کرنی چاہیے ۔ ہماری بقاء غیر وابستہ حکمت عملی میں مضمر ہے ۔ گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کرائے کے سیاست دانوں سے ملک نہیں چل سکتا ہے ۔ملکی اہمیت کے فیصلوں میں عوامی امنگوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔ اسکولوں اور کالجوں میں نیشنل کیڈٹ کورس کو پھر سے رائج کیا جائے ۔ عوام کو ملکی بقاء کا فلسفہ سکھایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری نازک اور کمزور معیشت جنگ کا بوجھ برداشت نہیں کر پائے گی۔ ہمارے جوان جنگ کا ایندھن بننے کیلئے پیدا نہیں ہوتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں پاکستان نے کامیاب خارجہ پالیسی اپنائی ہے ۔ اسی پر کار بند رہا جائے ۔ ہم دوسروں کی جنگ لڑنے کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں، اندرونی استحکام ہمارے لئے زیادہ اہم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں