مچھر کالونی میں تیز رفتار سوزوکی کی ٹکر سے دو سالہ بچہ جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڑی پور مچھر کالونی میں سوزوکی کی زد میں آکر دو سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔حادثہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے پیش آیا۔حادثے کے بعد ڈرائیور سوزوکی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور معصوم بچہ ٹریفک حادثے کی نظر ہوگیا۔ماڑی پور مچھر کالونی میں گلی کے اندر پھیری لگاکر مرغی فروخت کرنے والی سوزوکی نے دو سالہ ربیع عالم کی جان لے لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد فرار ہونے والے سوزوکی ڈرائیور کی تلاش کا عمل جاری ہے ،،رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے کم عمر بچوں کی تعداد سات ہوگئی۔